BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 December, 2003, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اسرائیل جوہری ہتھیار ترک کرے‘
’اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں‘

جوہری توانائی کی بین الاقوامی تنظیم نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر وہ اپنے جوہری ہتھیار ترک کردے۔

جوہری توانائی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی اے ای اے) کے سر براہ محمد البرادئی نے ایک اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ اس طرح کے ہتھیار ’امن کے ضامن‘ نہیں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دتسخط کرنے چاہئییں۔

اسرائیل نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، تاہم اکثر کہا جاتا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

کسی اسرائیلی اخبار کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں البرادئی نے روزنامے ’ہاریتز‘ کو بتایا کہ آئی اے ای اے اس مفروضے کو بنیاد بنا کر چل رہا ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، با وجود اس کے کہ اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ تصور غلط ہے کہ ان ہتھیاروں کے وجہ سے اسرائیل زیادہ محفوظ ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ کے باقی ممالک اس سے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں موجودہ صورت حال سے نا خوش ہوں، کیونکہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہونے سے مشرق وسطیٰ میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ خطے میں باقی ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہیں۔‘

محمد البرادئی نے مزید کہا کہ اسرائیل اور اس کے پڑوسی ممالک کو مشرق وسطیٰ میں جوہری ہھتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بات چیت کرنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ اس طرح کی بات چیت کے بغیر خطے کے باقی ممالک کے پاس اسرائیلی ہتھیاوں کے جواب میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنانے کا جواز ہے۔‘

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مصری نژاد برادئی کے محتاط بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں احساس ہے کہ کئی اسرائیلی انہیں ایک غیر جانب دار مبصر کی حیثیت سے نہیں بلکہ کسی وقت کے دشمن ملک کے شہری کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد