جلال طالبانی عراق کے صدر منتخب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پارلیمان نے کرد پارٹی کے رہنما جلال طالبانی کو ملک کا عبوری صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔صدر کے علاوہ دو نائب صدور بھی منتخب کیے گئے ہیں۔ نائب صدور میں غازی یاور اور عادل عبد المہدی ہیں۔ غازی یاور کا تعلق سنی فرقے سے ہے جبکہ دوسرے نائب صدر عادل عبد المہدی کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔ یہ تینوں افراد پر مشتمل عراقی صدارت ملک کے وزیر اعظم کو نامزد کریں گے۔ جلال طالبانی ملک کا نیا آئین منظور ہونے اور اس کے تحت انتخابات کے انعقاد تک صدرات کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ سابق عراقی صدر صدام حسین کو نئے صدارتی انتخابات کی کارروائی جیل میں براہ راست دکھائی گی تاکہ ان کو یقین آ سکے کہ وہ دوبارہ کبھی عراق کے صدر نہیں بن سکیں گے۔ ادھر امریکہ نے افغانستان میں اپنے سفیر زلمے خلیل زاد کو عراق میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت گو گرانے کے بعد امریکہ نے افغان نژاد زلمے خلیل زاد کو افغانستان کا سفیر مقرر کیا تھا۔ ادھر بغداد سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق آج صبح شدت پسندوں کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ۔ جلال طالبانی نے کچھ عرصہ پہلے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں ایران نے عراق میں جاری مزاحمت کاری سے نمٹنے کے لئے حمایت کا وعدہ کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||