BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 October, 2005, 09:49 GMT 14:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابو غریب جیل سے 500 قیدی رہا
قیدی رہا کیے جا رہے ہیں
پہلے بھی عراقی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا
عراق میں امریکی فوج نے بغداد کی ابو غریب جیل سے مزید پانچ سو قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے آغاز میں ابو غریب جیل سے پانچ سو قیدی رہا کیے گئے تھے۔

امریکی فوج کےترجمان نے کہا کہ انہوں نے عراقی حکومت سے مشاورت کے بعد ان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خطرناک جرائم میں ملوث نہیں ہیں۔

قیدیوں کی رہائی کا حالیہ فیصلہ ماہِ رمضان کے آغاز سے قبل سامنے آیا ہے۔ عرب حکومتیں روایتی طور پر رمضان کے آغاز سے قبل معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو معاف کر دیتی ہیں۔

ادھر مغربی عراق میں امریکی فوج نے مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غیر ملکی جنگجوؤں کو شام کے راستے عراق میں داخل ہونے سے روکنے کے لیےکی جا رہی ہے اور اس میں ایک ہزار امریکی فوجی شریک ہیں۔

مقامی ڈاکٹروں نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی تک عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شہر چھوڑ کر جانے والی دو گاڑیاں حملے کی زد میں آ گئیں جس سے ان میں سوار تین بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد