BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 April, 2005, 10:23 GMT 15:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابوغریب: امریکی فوجی قیادت بری
ریکارڈو سانچیز
جنرل سانچیز 2004 کے وسط تک عراق میں امریکی افواج کے کمانڈر رہے تھے
عراق میں امریکی فوج کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریکارڈو سانچیز کو ابوغریب جیل میں قیدیوں سے ہونے والی زیادتیوں کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک نئی انکوائری میں جنرل سانچیز اور ان کے تین ساتھیوں کے خلاف کسی قسم کا ثبوت نہیں ملا۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل سانچیز کے نائب جنرل جنرل والٹر بھی بے قصور پائے گئے ہیں۔

امریکی فوج کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابوغریب کی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جینس کرپنسکی وہ واحد افسر ہیں جنہیں قصور وار پایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں نہ صرف تحریری طور پر تنبیہ کی گئی ہے بلکہ انہیں ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش بھی کر دیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل جینس کرپنسکی نے گزشتہ برس بی بی سی کو بتایا تھا کہ انہیں جنرل سانچیز کے حکم پر کی جانے والی کارروائی میں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

جنرل سانچیز نے جو کہ 2004 کے وسط تک عراق میں امریکی افواج کے کمانڈر رہے تھے ستمبر 2003 میں تفتیش کے لیے سخت طریقوں کے استعمال کی اجازت دی تھی اور کہا جاتا ہے کہ اسی اثناء میں ابوغریب کے واقعات پیش آئے تھے۔

گزشتہ برس ابوغریب جیل میں قیدیوں سے ہونے والے بہیمانہ سلوک کی تصاویر کی اشاعت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور اس سلسلے میں پانچ امریکی فوجیوں پر مقدمہ چلایا گیا ہے۔

اس فیصلے پر حقوقِ انسانی کی تنظیموں نے شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں تشدد کے ذمہ دار افراد ایک مرتبہ پھر بچ گئے ہیں۔

امریکی کانگریس کی بریفنگ کے بعد اس فیصلے کی تمام تفصیلات عام افراد کے لیے مہیا کی جا سکیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد