جنرل سانچیز کو تبدیل کر دیا گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش نے ابوغریب کو مسمار کرنے کا عندیہ دیا ہے اور پینٹاگون نے لیفٹیننٹ جنرل ریکارڈو سانچیز کو عراق سے ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ جنرل سانچیز نے ابو غریب میں عراقی قیدیوں سے امریکی فوجیوں کے ناروا سلوک اور تشدد کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنرل سانچیز کے تبادلے کا عراقی جیل کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دریں اثنا صدر بش نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ اپنے دشمنوں کو شکست دے گا اور جمہوری عراق قائم کر کے رہے گا۔ صدر بش نے امریکی عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ عراق کی آزادی اور جمہوریت کے لیے پانچ مخوص اقدام پر مبنی اپنی پالیسی کو کامیاب بنا کر رہیں گے۔ کہا جاتا ہے کہ صدر بش عراق کے بارے صدر بش کا پالیسی کی عدم مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور اب ساٹھ فیصد لگ بھگ لوگ صدر بش کی عراق پالیسی کو نا پسند کرتے ہیں۔ صدر بش نے کہا ہے کہ اگر عراق کی نئی انتظامیہ آمادہ ہو گئی تو اقتدار کی منتقلی کہ بعد ’ابو غریب‘ کو مسمار کر دیا جائے گا۔ اس دوران فرانس کے صدر ژاک شیراک نے ٹیلی فون پر صدر بش سے کہا ہے کہ عراق میں اقتدار کی منتقلی حقیقی معنوں میں ہونی چاہیے جب کہ روس نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک عراق کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ اسے اس بات کی یقین دہانی نہیں کرا دی جاتی کہ عراق میں بنائی جانے والی حکومت عراقی عوام کی تائید حاصل کرے گی۔ قبل ازیں فرانس نے کہا تھا کہ آئندہ ماہ انتقالِ اقتدار کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت کی خود مختاری کی ساکھ اسی صورت میں بن سکتی ہے جب کہ اس کے پاس حقیقی اختیارات ہوں۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ میشل باغنیے نے اس مقصد کے لیے اقوامِ متحدہ میں پیش کی جانے والی امریکہ اور برطانیہ کی قرارداد میں تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دیا تھا۔ عراقی گورننگ کونسل کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے لیے امریکی برطانوی منصوبے کا خاکہ توقعات سے کہیں کم تر ہے۔ قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ تیس جون کو اقتدرار سنبھالنے والی حکومت خودمختار ہوگی تاہم اسے امریکی اتحادی قابص افواج کی کارروائیوں پر محدود کنٹرول حاصل ہو گا۔ جب کہ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ تیس جون کے بعد قائم ہونے والی عراقی حکومت کو ’اتحادی افواج کی کارروائیوں‘ کےبارے میں حتمی فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||