BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 March, 2005, 08:10 GMT 13:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جرنیلوں کا احتساب ہو‘
’عراق میں قیدیوں پر تشدد جینیوا کنوینشن کی خلاف ورزی ہے‘
’عراق میں قیدیوں پر تشدد جینیوا کنوینشن کی خلاف ورزی ہے‘
عراق میں امریکی فوج کی قیادت کرنے والے جرنیلوں نے عراقی قیدیوں سے تفتیش کے دوران تشدد کے مختلف جسمانی اور اعصابی طریقے آزمانے کی منظوری دی تھی جن میں تربیت یافتہ فوجی کتوں کا استعمال بھی شامل تھا۔

امریکہ کی شہری آزادیوں کی غیر سرکاری تنظیم امریکن سول لبرٹیز یونین نے حال ہی میں ایک سرکاری دستاویز حاصل کی ہے جس میں سرکردہ امریکی جرنیلوں کی طرف سے تشدد کے طریقے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

اس دستاویز جس کی منظوری ستمبر دو ہزار تین میں دی گئی پر عراق میں اس وقت کے امریکی جنرل ریکارڈو سانچیز کے دستخط ہیں۔

امریکی شہری آزادیوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس دستاویز میں تفتیش کے لیے جن طریقوں کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی وہ عام طور پر قابل قبول طریقوں سے الگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل کو ان طریقوں کی منظوری دینے پر معافی مانگنی چاہیے۔

تاہم ان تمام طریقوں کے استعمال پر ایک ماہ کے بعد فوج کے قانونی مشیروں کی مخالفت کے بعد پابندی لگا دی گئی تھی۔

امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون نے ابتدا میں قومی سلامتی کے بہانے اس دستاویز کو شہری آزادیوں کی تنظیم کو فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن تنظیم نے اطلاعات تک رسائی کی آزادی کے قانون کے تحت عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد وزارت دفاع نے یہ دستاویز تنظیم کو فراہم کر دی۔

شہری آزادیوں کی تنظیم کے مطابق اس دستاویز میں کم از کم تشدد کے بارہ سے انتیس ایسے طریقے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو کہ فوج کے قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں تھے۔

شہری آزادیوں کی تنظیم کے قانونی مشیر امریت سنگھ نے کہا ہے کہ تشدد کے جن طریقوں کے استعمال کی اجازت جنرل ریکارڈو شانچیز نے دی تھی وہ جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا ریکارڈو سانچیز اور دوسرے ذمہ دار فوجی افسروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

ابو غریب جیلابو غریب جیل
عراقی قیدیوں فوجیوں کے ہاتھوں پر تشدد ٹی وی پر
امریکی فوج کا شکار عراقی قیدی’گھنٹوں ظلم ہوا‘
امریکی فوج کا نشانہ بنے عراقی کی داستان
عراقی قیدیوں سے بدسلوکی کی تصاویرآپ کی رائے
عراقی قیدیوں سے بدسلوکی
 عراقانسانیت کی تذلیل
برطانوی فوج کے غیر انسانی تشدد کی تصاویر
برطانوی فوجی کا شرمناک فعلفوجی فوجی ہیں
فوجی کہیں بھی ہوں ایسی حرکتیں کرسکتے ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد