’مسلمان متاثرین کی مدد کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے سرکردہ رہنماء ایمن الزواہری نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں زلزلہ سے متاثر ہونے والے مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ عربی ٹی وی چینل الجزیرہ پر چلنے والی ایک ٹیپ میں القاعدہ کے رہنماء نے مسلمانوں اور خاص طور پر اسلامی فلاحی ادارہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی بھائیوں کی مدد کریں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ پیغام زلزلہ کے دوسرے روز ، نو اکتوبر‘ کو ریکارڈ کروایا گیا تھا۔ایمن الزواہری کو اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کا سب سے اہم لیڈر مانا جاتا ہے۔ ایمن الزواہری نے پاکستان کی حکومت کو امریکی خفیہ اداروں کی ذیلی شاخ قرار دیا۔ مسلمانوں سے اپیل کے دوران امن الزواہری کے دائیں جانب خود کار رائفل اپنے پاس رکھی ہوئی تھی۔ ایمن الزواہری کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود خیریت سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ امریکی فوج ان کے راستے میں کھڑی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||