نیا القاعدہ ٹیپ: امریکہ کی مذمت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے ایک سینیئر رہنما ایمن الزواہری نے مشرقِ وسطیٰ میں اصلاحات کے لیے امریکہ منصوبوں کی مذمت کی ہے۔ یہ مبینہ مذمت ایک آڈیو ٹیپ کے ذریعے کی گئی ہے جسے عربی کے سیٹلائٹ ٹیلیویژن چینل، العربیہ نے ایمن الزواہری کا قرار دیتے ہوئے نشر کیا ہے۔ ٹیپ کے ذریعے نشر کی جانے والی آواز کہتی ہے کہ امریکی منصوبوں کا مقصد آزادی اور وقار میں اضافہ کرنا نہیں ہے بلکہ درحقیقت امریکہ اس خطے میں موجود حکومتوں کو تبدیل کر کے ایسی حکومتوں کو لانا چاہتا ہے جو اس کی حامی ہوں۔ یہ تنقید امریکہ کی ریاست جارجیا میں جی ایٹ کے اجلاس میں ہونے والے اس اتفاق رائے پر تنقید ہے جسے صدر بش نے جمہوری اصلاحات اور عالمی طور پر مستند انسانی وقار کی اقدار کا فروغ قرار دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے اس آڈیو ٹیپ کا جائزہ لے رہی ہے تا کہ اس بات کا تعین کر سکے کہ آیا ٹیپ کے ذریعے سنائی جانے والی آواز ایمن الزواہری ہی ہے یا نہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||