BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 August, 2006, 20:28 GMT 01:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ کے قریب گیس پائپ لائن تباہ

گیس پائپ لائن
حکومت کے لیے گیس پائپ لائنوں کی حفاظت ایک چیلنج ہے
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب کشمیر آباد میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے جس سے کوئٹہ شہر کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل مینیجر محمد نواز نے بتایا ہے کہ سولہ انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی پائپ لائن ہے جس سے کوئٹہ شہر کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔ دھماکے سے کوئٹہ شہر کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی تھی لیکن اب پچہتر فیصد سپلائی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی پچیس فیصد صارفیں کو گیس کی سپلائی اتوار کے روز تک بحال کر دی جائے گی۔

گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے اس واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اجازت کے بعد مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے سوئی اور اس سے پہلے بلوچستان کے سرحد کے قریب مزاری گوٹھ کے علاقوں میں تین بڑی گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا تھا جس سے سندھ اور پنجاب میں واپڈا کے ای ایس سی سٹیل ملز اور سیمنٹ فیکٹریوں کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی تھی۔

ادھر ڈیرہ بگٹی سے مسلح بگٹی قبایلئیوں کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ آج ڈیرہ بگٹی پر طیارے پروازیں کرتے رہے ہیں اور بعض مقامات پر حملے کیے گئے ہیں جس میں پانچ خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں امن قائم ہے اور وہاں اب حملوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مسلح بگٹی قبائلیوں کے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔

اسی بارے میں
گیس پائپ لائن پر مذاکرات
09 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد