BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 October, 2006, 08:18 GMT 13:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پارلیمنٹ کے سامنے راکٹ ملے

جہاں سے راکٹ ملے ہیں اس کے قریب سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں
پاکستان کی پارلیمان کے قریب جمعرات کی صبح دو راکٹ ملے ہیں جنہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔

راکٹوں کی ساخت وغیرہ کے بارے میں فی الوقت پولیس حکام کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں اعلیٰ افسران کا اجلاس ہورہا ہے جس کے بعد بیان جاری کیا جائے گا۔

تھانہ سیکریٹریٹ کے ڈیوٹی افسر تجمل کے مطابق پولیس کو پارلیمان کی عمارت کے سامنے گھاس پر دو راکٹ ملے جو ناکارہ بنادیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جہاں سے راکٹ برآمد ہوئے ہیں اس کے قریب کام کرنے والے بعض مزدوروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات راولپنڈی کے ایوب نیشنل پارک میں ایک زوردار دھماکہ ہوا تھا۔ جس بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ دھماکہ راکٹ گرنے سے ہوا تھا۔

صدر مشرف کی رہائش گاہ آرمی ہاؤس کے قریب اس پراسرار دھماکے کے محض بارہ گھنٹوں کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقے جہاں پارلیمان اور ایوان صدر واقع ہیں وہاں سے دو راکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

دو راکٹوں کے ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا تھا

صدر جنرل پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے قریب پراسرار دھماکے اور ان کے دفتر کے قریب سے راکٹ ملنے کے واقعات کو انٹیلی جنس حکام خاصی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

حکام اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا ان تخریبی واقعات کا مقصد ایک بار پھر صدر جنرل پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کی کوئی سازش تو نہیں۔یاد رہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف پر سن دو ہزار تین میں یکے بعد دیگرے دو خود کش مگر ناکام بم حملے ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے سامنے یہ دونوں راکٹ گھاس پر رکھے ہوئے تھے جس کے ایک طرف ایوانِ صدر اور دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس اور سرکاری عمارات ہیں۔ جبکہ ارکان پارلیمان کی رہائش گاہ، سپریم کورٹ اور سفارتی علاقہ بھی اس کے قریب واقع ہیں۔

حملہ آور کو پھانسی
صدر مشرف کے حملہ آور کو پھانسی دے دی گئی
اسی بارے میں
مشرف حملہ: سزا کے خلاف اپیل
22 September, 2006 | پاکستان
مشرف پر حملہ، مجرم منتقل
27 August, 2005 | پاکستان
مشرف کے گرد سیکیورٹی سخت
14 December, 2003 | پاکستان
’پانچ بم استعمال کیے گئے‘
16 December, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد