راولپنڈی:ایوب پارک میں بم دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف کی فوجی رہائشگاہ کے قریبی پارک میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ اب تک ملنے والی تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایوب پارک میں بدھ کی رات کو نو بجے کے قریب ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق پاکستان کے وزیرِ داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس سلسلے میں پولیس بیان جاری کرے گی لیکن اس کا صدر مشرف یا آرمی ہاؤں سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔ اسلام آباد میں ہمارے نامہ نگار کے مطابق پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات محمد طارق عظیم نے کہا ہے کہ ’یہ ایک چھوٹا دھماکہ تھا اور صدر مشرف کی رہائش گاہ سے تین میل کے فاصلے پر ہوا ہے‘۔ خبر رساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی کے دوسرے اداروں نے ایوب پارک کا محاصرہ کرلیا ہے۔ | اسی بارے میں ’دھماکےآئی ایس آئی نےنہیں کرائے‘01 October, 2006 | پاکستان باجوڑ دھماکے میں تین افراد زخمی19 September, 2006 | پاکستان پشاور: دھماکے میں کئی گاڑیاں تباہ18 September, 2006 | پاکستان سرحد: دو دھماکے، پانچ دکانیں تباہ11 September, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکے سے بگٹی ہلاکت تک 28 August, 2006 | پاکستان کوئٹہ:بم دھماکے، گیارہ زخمی24 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||