BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 September, 2006, 17:45 GMT 22:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ دھماکے میں تین افراد زخمی

نقشہ
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں نیم سرکاری ادارے کی ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو خواتین کارکنوں سمیت تین آفراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

باجوڑ ایجسنی کی مقامی انتظامیہ نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ اینجسی کے ہیڈکوارٹرز ’خار‘ کے نزدیک منگل کی صبح گیارہ بجے کے قریب سڑک پر پیش آیا۔

حکام کے مطابق ایک نیم سرکاری ادارہ ’نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمینٹ‘ یعنی (این سی ایچ ڈی) کی ایک سوزوکی وین جارہی تھی جس میں دو خواتین کارکن بھی سوار تھیں۔

جب یہ گاڑی خار کے نزدیک پہنچی تو سڑک پر پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور گاڑی میں سوار دو خواتین مسماۃ رامیہ اور واسیہ زخمی ہوگئیں جبکہ وہاں پر موجود ایک راہگیر نور اسلام کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔

اس سلسلے میں پشاور میں ’این سی ایچ ڈی‘ کے صوبائی ترجمان تیمور احمد شاہ سے رابط کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو لیڈی ریڈ نگ ہسپتال پشاور میں داخل کرادیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کا نشانہ بظاہر ان کی گاڑی نہیں تھی کیونکہ بقول ان کے ’این سی ایچ ڈی‘ کوئی غیر سرکاری تنظیم نہیں ہے اور یہ تعلیم اور صحت عامہ کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پرکسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ واضع رہے کہ نیم خودمختار قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران سرکاری تنصیبات پر بم اور راکٹ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

چند ہفتے قبل ایک امریکی ٹی وی نےاپنی رپورٹ میں اسامہ بن لادن کی باجوڑ میں موجودگی کا انکشاف کیا تھا لیکن پاکستان حکومت نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد