سرحد: دو دھماکے، پانچ دکانیں تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوب مغربی شہر بنوں میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کے دو مختلف مقامات پر اتوار کی رات گئے دو بم دھماکوں سے پانچ ویڈیو دکانیں تباہ ہوئی ہیں۔ بنوں کے نائب ضلعی ناظم فخرالدین نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے، جو ویڈیو کے کاروبار کو غیراسلامی قرار دیتے ہیں، دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ انہوں نے اسے علاقے میں ’طالبانائزیشن‘ کی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔ دھماکے شہر کے دو مختلف مقامات پر ہوئے، پہلا دھماکہ رات ایک بجے جبکہ دوسرا پانچ بجے کے قریب ہوا۔ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سے تقریبا دو سو کلومیٹر دور بنوں شہر شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے کے ساتھ سرحد پر واقع ہے۔ ماضی میں یہاں نامعلوم افراد کی جانب سے کئی راکٹ حملے بھی ہوچکے ہیں۔ چند روز قبل پشاور کے قریب درہ آدم خیل کے قبائلی علاقے میں بھی ویڈیو مارکیٹ کو نامعلوم افراد نے بموں سے اڑا دیا تھا۔ اس کاروبار کے مخالفین اسے ’دوزخی مارکیٹ‘ کا نام بھی دیتے ہیں۔ | اسی بارے میں سرحد: فائرنگ کے خلاف حکومتی مہم05 September, 2006 | پاکستان سرحد: گورنر سے توقعات و چیلنج 23 May, 2006 | پاکستان صوبہ سرحد: ایف آئی اے کی مہم09 June, 2006 | پاکستان افغان سرحد پر دس ہزار مزید فوجی27 June, 2006 | پاکستان ’مشرف سرحد کا نام بدلنے پر تیار‘01 August, 2006 | پاکستان سرحد بارشیں : چھ افراد بہہ گئے 22 August, 2006 | پاکستان بلوچستان، سندھ اور سرحد میں ہڑتال01 September, 2006 | پاکستان سرحد: 7 لاکھ بچے تعلیم سے محروم 31 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||