BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 August, 2006, 17:32 GMT 22:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف سرحد کا نام بدلنے پر تیار‘

پرویز مشرف
جنرل مشرف صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرنے پر رضامند ہیں: وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے ثقافت ڈاکٹر غازی گلاب جمال نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے صوبہ سرحد کا نام تبدیل پر اتفاق کیا ہے۔

منگل کے روز پشاور میں صوبہ سرحد کے مسائل اور حقوق کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمنار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ثقافت نے کہا کہ شمال مغربی سرحدی صوبہ کا نام غلامانہ دور کی عکاس ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا تعلق قبائلی علاقوں سے ہے تاہم قبائل کو صوبہ سرحد سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبہ سرحد کے لیئے انگریز کا دیا ہوا پرانا نام غلامانہ دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آجکل تو لوگ اپنے پالتو کتوں کا بھی کوئی نام رکھتے ہیں اس لیئے صوبہ سرحد کو ایک باقاعدہ نام دینا انتہائی ضروری ہے اور ان کے خیال میں پختونستان ایک بہتر نام ہے۔

غازی گلاب جمال نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اس سلسلے میں جو بھی تجویز آئے گی وہ اس کی حمایت کریں گے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی وفاقی وزیر نے صوبہ سرحد کے لیئے پختونستان نام کی تجویز پیش کی ہے۔ ماضی میں یہ نام پاکستان میں بڑا متنازعہ رہا ہے۔

اس سے قبل سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرنا ضروری ہے لیکن اس سے مسائل حل نہیں ہونگے۔

ان کا کہنا تھا ماضی میں انہوں نے پختونخواہ نام کی مخالفت کی تھی تاہم افغانیہ ایک بہتر نام ہے۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے ضروری ہے متفقہ طورپر جو بھی نام پیش کیا جائے گا وہ اس کی حمایت کریں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ رکھا جائے۔

اسی بارے میں
سرحد: سکول کھولنے میں مسائل
10 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد