BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 August, 2006, 11:43 GMT 16:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد بارشیں : چھ افراد بہہ گئے

مردان پل
صوبہ سرحد میں حالیہ بارشوں میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صوبہ سرحد کےضلع کوہستان میں زبردست بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلابی ریلے میں چھ افراد بہہ گئے جن میں چار افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

تھانہ بٹیرا کےاے ایس آئی عبد القیوم نےمنگل کے روز بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کوہستان کےگاؤں کوٹ مداخیل میں پیر اورمنگل کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب بارش سے قریبی برساتی نالے میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک چار افراد کی لاشیں سیلابی پانی سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

گاؤں کوٹ مداخیل ضلع کوہستان کے ہیڈکوارٹرز داسو سے اسی کلومیٹر کے فاصلے پر پہاڑوں میں واقع ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبہ سرحد کے چودہ اضلاع متاثر ہوئے ہیں جن میں سرکاری اعداد وشمار کےمطابق اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ گھروں، دوکانوں، شاہراہوں ، کھڑی فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ دو ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

مانسہرہ اور کوہستان کے اضلاع میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور اطلاعات کے مطابق پچاس سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
دریا میں بہہ کر 10 ہلاک
04 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد