کرک: نالے میں طغیانی، آٹھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع کرک میں ایک برساتی نالے میں اچانک پانی زیادہ ہوجانے سے چالیس کے قریب افراد بہہ گئے ہیں جن میں سے سات افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک صرف ایک شحض کو ہی زندہ بچایاجا سکا۔ کرک کے ضلعی پولیس افیسر مبارک زیب نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقع ضلع کرک کی تحصیل تختی نصرتی میں سنیچر کو ایک میلے میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تخت نصرتی کے علاقے میں لوغر نالے کے نام سے مشہور ایک جگہ ہے جہاں پر ہر ہفتے مال مویشیوں کا میلہ لگتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ میلے میں شریک تھے کہ اچانک سیلاب کا ایک بڑا ریلہ آیا جو چالیس افراد کو بہا کر لے گیا۔ اب تک سات لاشیں نکالی جاچکی ہے جبکہ دیگرافراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کے اس میلے میں شرکت کرنے کے لئے دوسرے اضلاع بنوں اور لکی مروت سے بھی تاجر آتے ہیں۔ ایک مقامی صحافی سجاد شاہ نے بتایا کہ نالے میں چھ فٹ اونچا پانی تھا اور اس کی رفتار اتنی تیز تھی کہ موقع پر موجود لوگوں کو اپنے آپ کو بچانے کا موقع نہیں مل سکا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پورے ضلع میں بارشیں ہورہی ہے اور سنیچر کی صبح سے بارش جاری ہے۔ | اسی بارے میں سرحد بارشیں، جشن شندور منسوخ01 July, 2005 | پاکستان کراچی: بارش سے طغیانی کا خطرہ10 September, 2005 | پاکستان بلوچستان بارشیں، سولہ ہلاک22 March, 2005 | پاکستان بلوچستان: بارشیں، ڈیم سے خطرہ02 March, 2005 | پاکستان شدید بارش سے کارروائیاں متاثر10 November, 2005 | پاکستان پنجاب میں بارشوں سے پچیس ہلاک 14 July, 2006 | پاکستان پاکستان: بارش سے کئی ہلاک24 July, 2006 | پاکستان لاہور میں بارش، چھ ہلاک 25 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||