لاہور میں بارش، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں منگل کی صبح پانچ گھنٹے موسلا دھار بارش سے عمارتوں کی چھتیں گرنے اور پانی میں ڈوبنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ائرپورٹ پر ہوائی جہازوں کی آمد و رفت معطل ہے۔ لاہور میں بارش، تصاویر شہر کے ایک علاقے تاج پورہ سکیم میں بارش سے سیلاب آگیا ہے اور لوگوں کے مکانوں میں چار چار فٹ پانی داخل ہوگیا ہے۔ تاج پورہ میں لوگوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیئے غوطہ خور کام کررہے ہیں۔ علاقہ میں متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیئے پہلے رینجرز اور بعد میں فوج کے جوانوں کو بلایا گیا ہے جو کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔ تاج پورہ میں چائلڈ کیئر سینٹر نامی ایک ادارے کی عمارت مکمل طور پر ڈوب گئی اور یہاں سے اب تک دو بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور مزید بچوں کی تلاش کے لیئے رینجرز اور فوج کے غوطہ خور کام کر رہے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ اس پانی میں ڈوبی ہوئی اس عمارت میں ابھی کتنے بچے موجود ہیں۔ باغبان پورہ کے علاقہ میں بھی ایک کارخانہ کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شالامار(ساہواڑی) میں بارش سے ایک عمارت کا کچھ حصہ گر گیا جس کے نیچے دب کر ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔ غازی آباد میں بھی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ لاہور شہر کی اکثر نشیبی سڑکوں جیسے ایبٹ روڈ، لکشمی چوک وغیرہ میں پانی کھڑا ہوگیا۔
محکمہ موسمیات لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان لطیف نے بتایا کہ لاہور میں صبح آٹھ بجے سے سہ پہر ایک بجےتک اکتیس ملی میٹر بارش ہوچکی ہے اور قصور اور ساہیوال تک بارش کا سلسلہ پھیلا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اور مشرقی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوئی جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو پچھہتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ کے مطابق جولائی کے مہینہ میں راولپنڈی اسلام آباد میں اب تک پانچ سو ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ یہ موسلا دھار بارش مون سون کے نظام کی وجہ سے ہوئی جو اب کشمیر سے ہوتا ہوا بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مون سون کی چھوڑی ہوئی نمی سے صرف ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے لاہور ائر پورٹ پر پروازوں کا نظام معطل ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاض سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز ملتان بھیج دی گئی ہے اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو سہ پہر تک روک لیا گیا ہے۔ بارش کے دروان میں صبح تقریبا ساڑھے گیارہ بجے کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس (نائٹ کوچ) کا انجن رائے ونڈ کے پاس پٹری سے اتر گیا۔ تاہم ریلوے کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور ٹریک ٹھیک کردیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت دریائے چناب میں خانکی اور قادرآباد میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دوسرے تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان: بارش سے کئی ہلاک24 July, 2006 | پاکستان تودے گرنے سے بارہ زلزلہ متاثرین ہلاک24 July, 2006 | پاکستان پنجاب میں بارشوں سے پچیس ہلاک 14 July, 2006 | پاکستان برساتی نالے میں طغیانی، سترہ ہلاک04 July, 2006 | پاکستان تودہ گرنے سے بارہ ہلاک، دس لاپتہ03 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||