پنجاب میں بارشوں سے پچیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب میں آنے والی طوفانی بارشوں میں کم از کم پچیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مختلف شہروں میں لوگوں کی املاک کو نقصان بھی پہنچا ہے، کئی مکان تباہ ہوگئے، تاہم املاک کو پہنچنے والے نقصان کا حتمی تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ موسم برسات کی حالیہ بارشوں سے مواصلات کا نظام بھی تباہ ہوا۔ کئی سڑکیں بہہ گئیں، بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ ریل کی پٹری پر پانی آجانے سے ٹرینیں لیٹ ہوئیں، کئی پروازیں بھی تاخیر سے پہنچیں، شہروں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، دیہات میں کچے مکان تباہ ہوئے اور زرعی رقبے کو نقصان ہوا۔ ضلع جہلم میں تیز آندھی اور بارش کے بعد جہلم کے مختلف ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی نے بعض علاقوں میں تباہی مچائی۔ دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے چھ بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے، بڑے علاقے پر فصلوں کو نقصان ہوا۔ راولپنڈی میں ایک دیوار گر جانے سے خانہ بدوش خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ لاہور میں دو دن کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوئے، نصیرآباد کے علاقے میں ایک کباڑیے کے گودام کی چھت گرنے سے کباڑ کا کام کرنے والے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، بند روڈ پر ایک کارخانے کی چھت گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہوا جبکہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے دو راہ گیر ہلاک ہوئے۔ گجرات میں بھی ایک کار ڈرائیور اور ایک راہ گیر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ مکان کی چھتیں گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر چکوال میں سڑک بہہ جانے سے پچاسی سالہ کار سوار جاں بحق ہوگیا۔ حکام نے صرف اٹھارہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ صوبہ پنجاب کے محکمۂ ریلیف اینڈ کرائسس مینجمنٹ کے سیکرٹری بریگیڈئر غضنفر علی نے بی بی سی کو بتایا کہ دریاؤں اور ندیوں کے بند اور پشتے محفوظ ہیں اور حکومت بارشوں سے ہونے والے نقصان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے چند متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ | اسی بارے میں طوفان نے تباہی مچا دی: 11 ہلاک22 May, 2006 | پاکستان پنجاب: باد و باراں، 13 افراد ہلاک 22 May, 2006 | پاکستان کشمیر: خیموں میں پانی، شدید سردی 25 February, 2006 | پاکستان بلوچستان میں بارش سے دس ہلاک09 February, 2005 | پاکستان ہلاکتیں 130 سے تجاوز کر گئیں14 February, 2005 | پاکستان سرحد بارشیں، دو سو ساٹھ ہلاک15 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||