BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 February, 2005, 18:55 GMT 23:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان میں بارش سے دس ہلاک

News image
خانوزئی کے ایک دیہات میں ایک کچا مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔
صوبہ بلوچستان میں بارشوں سے کچے مکانات گرے ہیں جس کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت کم سے کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کوئٹہ سے کوئی اسی کلومیٹر دور شمال میں خانوزئی کے ایک دیہات میں ایک کچا مکان گرنے سے کمال خان ان کی بیوی تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوا ہے۔

خانوزئی سے لیویز کے اہلکار نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا ہے لیکن راستے بند ہونے اور مواصلاتی نظام میں خرابی کی وجہ سے آج شام انھیں اس کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

لیویز اہلکار اختیار خان نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے رشتہ داروں کو زیارت میں اطلاع دے دی گئی ہے جس کے بعد ان کی تدفین ہوگی اس وقت لاشیں اسی علاقے میں پڑی ہیں۔

اس کے علاوہ شیلا باغ کے علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ایف سی کی اہلکار ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اہلکار کا تعلق صوبہ سرحد کے شہر سوات سے بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لسبیلہ میں ایک شخص پانی کے ریلے میں ڈوب کر ہلاک ہوا ہے۔

دریں اثنا بارشوں سے مکانوں کے گرنے اور ہلاکتوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں لیکن ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

بلوچستان میں آٹھ سالہ حشک سالی کے بعد معمول سے بڑھ کر بارشیں ہوئی ہیں جس سے کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام خراب ہو گیا ہے اکثر علاقوں میں راستے بند ہو گئے ہیں۔ اس سال بلوچستان کے بیشتر شمالی اور کچھ جنوبی علاقوں میں برف باری بھی ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد