BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 July, 2004, 17:48 GMT 22:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ژوب: بارش سے پانچ ہلاک

بارشیں
بارشیں اور طغیانی میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک
بلوچستان کے شہر ژوب میں شدید بارش اور طغیانی سے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پیر کے روز صوبہ سرحد اور بلوچستان کی سرحد پر واقع شہر ژوب میں شدید بارش ہوئی ہے۔ ندی نالوں اور دریائے ژوب میں طغیانی آنے سے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ شہر میں کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ مواصلاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ژوب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شین غر کے علاقے میں ایک پِک اپ گاڑی کو طغیانی بہا کر لے گئی جس میں سوار دو خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دو خواتین کو بچا لیا گیا۔

اسی طرح ایک شخص اپنی گائے کو بچانے کے لیے پانی میں کود گیا لیکن گائے کو بچاتے بچاتے خود طغیانی کی نظر ہو گیا۔ اس کے علاوہ ایک نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ ایک شخص کو طغیانی بہا لے جا رہی تھی جسے علاقے کے لوگوں نے بچا لیا ہے۔

ژوب ایک طرف کوہ سلیمان دوسری طرف افغانستان تیسری جانب سے خانو زئی اور کان مہترزئی کے پہاڑوں میں گھرا ہوا شہر ہے۔ اس کے قریب سے بے شمار ندیاں اور نالے گزرتے ہیں۔ گزشتہ سات سال سے خشک سالی کی وجہ سے لوگ ان ندی نالیوں کے قریب رہتے ہیں اور ان آبی گزرگاہوں سے گاڑیاں بھی گزرتی ہیں۔

بارشوں سے سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ژوب اور ڈیرہ اسما عیل خان کا درمیانی راستہ کٹ چکا ہے۔

ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی شاہراہ پر مغل کوٹ تک بلوچستان حکومت نے سڑک تو مکمل کر لی تھی لیکن پل بنانے کے احکامات نہیں جاری ہوئے تھے اور اب سڑک بھی تباہ ہوچکی ہے ۔ مغل کوٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک سڑک کئی سالوں سے بن رہی ہے لیکن مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔

بلوچستان میں گزشتہ سات سال سے شدید خشک سالی پائی جاتی ہے لیکن بعض علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد