BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 February, 2005, 02:41 GMT 07:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلاکتیں 130 سے تجاوز کر گئیں

سرحد میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
سرحد میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
صوبہ سرحد میں سرکاری ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں اور برف باری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو تیس سے تجاوز کر چکی ہے البتہ اس میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے کیونکہ بہت سے علاقوں سے اب بھی زمینی اور مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔

حالیہ بارشوں اور برفباری سے تو ویسے سرحد کے تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں اور ایک دو اموات ہر ضلع میں پیش آئی ہیں لیکن کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات اور دیر کے علاقے سب سے زیادہ متاثر بتائے جاتے ہیں۔

جانی نقصانات کے علاوہ ہزاروں کچے پکے مکانات یا تو منہدم ہوئے ہیں یا پھر انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مال میوشیوں کی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔

News image
سرحد حکومت نے وفاقی حکومت پر مطلوبہ امداد مہیا نہ کرنے کا الزام لگایا ہے

دور دراز پہاڑی ضلع کوہستان میں برفانی تودوں سے سب سے زیادہ یعنی بیالیس اموات کی اب تک تصدیق ہوچکی ہے۔ وہاں ایک علاقے کے لیے فوجی جوانوں اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ وہاں چار مکانات پر برفانی تودہ گرنے سے دبنے والے اڑتیس افراد کی لاشیں نکالی جا سکیں۔

اس کے علاوہ پتن تحصیل کے دو اور مقامات پر اسی قسم کے واقعات پیش آنے سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایبٹ آباد اور مری کے درمیان سڑک پر کئی مقامات پر تودے گرنے سے بندش سے گلیات کی آبادی خوراک کی کمی سے دوچار ہے۔

وزیر اعلی سرحد اکرم خان دورانی نے کل ایک اخباری کانفرنس میں یہ شکوہ کیا۔ صوبائی حکومت یہ شکایت کی ہے کہ وفاقی حکومت سے امداد کے لیے متعدد رابطوں کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

صوبائی حکومت نے مرکز سے بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کی خاطر دس کروڑ روپے کی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

توقع ہے کہ یہ سرحد حکومت اپنی یہ شکایت سوموار کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی اٹھائیں گے۔

موسم میں بہتری اور مرکز اور صوبے کے درمیان امدادی کارروائیوں پر ہم آہنگی کے بعد ہی توقع کی جاسکتی ہے کہ کوئی مربوط امدادی کارروائی شروع ہوسکے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد