طوفان نے تباہی مچا دی: 11 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں طوفانی آندھی اور بارش کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اورکئی درجن زخمی ہوگئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے آنے والے اسی نوعیت کے مختصر مدت کی تیز آندھی اور بارش میں بھی نصف درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پیر کی شام آنے والی تیز ہوا اور بارش کا دورانیہ ایک سےدوگھنٹے کے لگ بھگ تھا لیکن اس دوران صوبے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں اموات اور لوگوں کے زخمی ہونے کے علاوہ اکثر مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کی اطلاعات ملی ہیں۔ کئی درخت اکھڑ کر گرگئے، متعدد مقامات پر لوگوں کےگھروں اور دوسری عمارتوں کو نقصان پہنچا،شہروں میں بڑے بڑے اشتہاری سائن بورڈ گرنے سے جانی اور مالی نقصان ہوا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں سائن بورڈ گرنے سے ایک راہ گیر اور جوتے پالش کرنے والا ایک محنت کش جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ ایک کار بورڈ تلے آ کر تباہ ہوئی۔
لاہور اور گوجرانوالہ میں کئی دیگر مقامات پر بھی سائن بورڈ گرے ہیں جس سے کم از کم آٹھ کاریں، ایک بس اور ایک ویگن تباہ ہوئی۔ لاہورکے نواحی علاقے میں ایک کارخانے کی دیوار ہمسائے کے مکان پر گرنے سے ایک عورت ہلاک اس کاشوہر اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ لاہور میں ہی ایک ستر سالہ بوڑھا شخص سڑک پار کرنے کے لیے فلائی اوور سے گذر رہا تھا کہ تیز بارش کی وجہ سےگر کر دم توڑ گیا۔ گوجرانوالہ میں ایک کارخانے کی چھت گرنے سے اس میں کام کرنے والے پانچ مزدور ہلاک ہوئے جبکہ نواحی گاؤں میں دیوار گرنے سے تیرہ سالہ لڑکی ہلاک اور اس کی ماں زخمی ہوگئی۔ گوجرانوالہ بورڈ میں امتحانی کارروائی کے لیے آنے والےایک ہیڈ ماسٹر عمارت کےشیشے ٹوٹ کر لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ گوجرانوالہ کے مختلف ہپستالوں میں کم از کم تیس افراد زخمی حالت میں لائے گئے ہیں لاہور کے زخمیوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ پنجاب کے دیگر مختلف شہروں میں بھی اس آندھی اور بارش کی اطلاعات ملی ہیں جس سے ان علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ | اسی بارے میں پنجاب: گرمی سے چوراسی ہلاک15 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||