BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب: گرمی سے چوراسی ہلاک

گرمی
اس سال گزشتہ برس مئی سے زیادہ گرمی پڑ رہی ہے
پنجاب میں گرمی کی شدت سے گزشتہ دو ہفتوں میں چوراسی سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل قمرالزمان نے بی بی سی کو بتایا کہ گرمی کی موجودہ شدت اٹھارہ مئی تک جاری رہے گی جس کے بعد چند دنوں کے لیے اس میں کمی آئے گی۔

پنجاب کے وزیر صحت طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے درمیان چوبیس گھنٹوں میں تینتیس سے زیادہ افراد گرمی سے ہلاک ہوئے۔ صوبہ کے مختلف شہروں سے ہلاکتوں اور بچوں کے اسہال میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 اس سال بارش نہ ہونے کی وجہ سے مئی میں گرمی کی شدت گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں اوسطاً دو سے تین سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات

اتوار کے دن سب سے زیادہ گرمی جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ فیصل آباد میں سینتالیس سینٹی گریڈ اور ملتان میں چھیالیس ڈگری رہا۔

ماہر موسمیات قمر الزمان نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سندھ کے علاقوں جیسے نواب شاہ، سبی اور جیکب آباد میں درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بارش نہ ہونے کی وجہ سے مئی میں گرمی کی شدت گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں اوسطاً دو سے تین سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

ماہر موسمیات نے کہا کہ تین دن کے بعد مغرب سے آنے والے موسمی نظام کی وجہ سے گرمی میں عارضی وقفہ آسکتا ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اس سال مون سون میں معمول سے کم بارشوں اور خشک سالی کی پیش گوئی کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد