شمالی انڈیا میں گرمی کی لہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی انڈیا کی ریاستوں میں گرمی کی لہر زوروں پر ہے۔ دارالحکومت دہلی میں سنیچر اس موسم کا سب سے گرم دن ثابت ہوا اور درجۂ حرارت چوالیس اعشاریہ پانچ ڈِگری سیلسیئس تھا۔ دہلی میں یہ درجۂ حرات اوسط سے پانچ ڈِگری زیادہ تھا۔ ریاست راجستھان کا شہر گنگانگر سب سے زیادہ گرم رہا اور وہاں درجۂ حرارت اڑتالیس ڈِگری درج کیا گیا۔ ریاستی حکام کےمطابق گزشتہ چند دنوں میں راجستھان میں جاری گرمی کی لہر سے پانچ افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ ادھر ریاست اترپردیش میں گرمی کی لہر سے انیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست کے شہر آگرہ میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت درج کیا گیا جو کہ پینتالیس اعشاریہ دو ڈِگری تھا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک ابھی گرم ہوائیں چلتی رہیں گی۔ جہاں شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت ہے وہیں دوسری جانب دارالحکومت دہلی میں بجلی کی کمی سے عوام کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ صنعتی اداروں نے حکومت سے کہا ہے کہ بجلی کی کمی سے وہ اپنی پوری صلاحیت کے مطابق پیداوار نہیں کر پارہے ہیں جس کا معیشت پر اثر پڑسکتا ہے۔ تاجروں نے دہلی کی وزیر اعلیٰ شیلا دِکشت سے ملاقات کرکے ان سے وہ حکومتی تجویز واپس لینے کو کہا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شام سات بجے کے بعد شاپِنگ مال بند رکھے جائیں۔ | اسی بارے میں نیم کے درخت کے فائدے ہزار19 April, 2006 | انڈیا شمالی انڈیا: بجلی کا شدید بحران06 May, 2006 | انڈیا سوا سو سے زیادہ گرمی سےہلاک20 June, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||