سوا سو سے زیادہ گرمی سےہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران گرمی سے کم سے کم ایک سو پچیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق ملک میں دو سو افراد گرمی کا شکار ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق گرمی سے سب سے زیادہ شکار لوگ اڑیسہ میں ہوئے جہاں اب تک پچھتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آندھر پردیش میں پینتیس افراد گرمی لگنے اور پیاس سے ہلاک ہوئے۔ بھارت بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور ایک مقام پر درجہ حرارت پچاس ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ بہار اور جھاڑکنڈ سے بھی گرمی سے اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن مرنے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ گرمی کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر بچے، بوڑھے اور غریب لوگ ہیں جن کے پاس گرمی سے بچاؤ کے وسائل نہیں ہیں۔ تاہم ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مونسون کی بارشیں شروع ہو جائیں گی۔ جون کے شروع میں کیرالہ میں مونسون بارشیں ہوئی تھیں جو کہ توقع سے ایک ہفتہ دیر سے ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق اس کے بعد مونسون کی ہوائیں ملک کے شمال مغربی حِصّوں کی طرف نہیں بڑھیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||