تودہ گرنے سے بارہ ہلاک، دس لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شمالی علاقے سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو پہاڑی تودہ گرنے سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آخری اطلاعات تک دس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ضلع سوات کے ناظم جمال ناصر نے بتایا کہ کالام کے قریب گاہل گاؤں کے تین مکانات پر یہ پہاڑی تودہ علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے گرا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک بارہ افراد کی لاشیں جن میں چار خواتین اور ایک ایک سالہ بچی بھی شامل تھی نکال لی گئی ہیں جبکہ تین لڑکوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تاہم بھاری مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ |
اسی بارے میں دو سو بچوں سمیت ہزاروں ملبے کے نیچے18 February, 2006 | آس پاس بس پر تودہ گرنے سے سات ہلاکتیں06 January, 2006 | پاکستان انڈونیشیا: دو سو افراد ’ہلاک‘04 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||