BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 December, 2005, 15:34 GMT 20:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یمن میں تودہ گرنے سے تیس ہلاک
لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں
لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں
یمن کے ایک گاؤں میں پہاڑی تودہ گرنے سے کم از کم تیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعاء کے جنوب مغربی گاؤں الدفیر میں گرنے والے اس تودے نے تیس مکان روند ڈالے۔ اس کے علاوہ پینتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس اور فوجی اہلکار ملبے کے نیچے سے بچ جانے والوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ وزیر اعظم عبدالقادر نے امدادی کام کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا۔

حکا مکے مطابق اب تک بیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ گاؤں کے رہنے والوں کا خیال ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ تک پہنچ سکتی ہے۔

یمن کے نائب صدر علی سلیم نے بھی وزیر اعظم کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ تاہم ناہموار پہاڑی علاقے کی وجہ سے امدادی کام مشکلات کا شکار ہیں۔

ایک حکومتی ترجمان نے بتایا ہے کہ پہاڑ کا ایک بڑا حصہ ایک دم نیچے گر گیا جس سے بہت سے گھر دب گئے۔ تودہ گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

یمن کے ’سیسمالوجی سینٹر‘ نے کہا ہے کہ اس علاقے میں زلزلہ آنے کے کوئی آثار نہیں پائے گئے اور نہ ہی کسی شدید موسمی صورتحال کا کوئی امکان ہے۔

یمن میں موسم بہار اور موسم گرما میں سیلاب آتے رہتے ہیں لیکن پہاڑی تودے گرنے کے واقعات یہاں عام نہیں ہیں۔

اسی بارے میں
ہنگامی کیش فنڈ کی منظوری
16 December, 2005 | آس پاس
مشرقی افریقہ میں زلزلہ
06 December, 2005 | آس پاس
ایران میں زلزلہ، کئی ہلاک
27 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد