ایران میں زلزلہ، کئی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی ایران میں شدید زلزلہ آیا ہے جس میں کم از کم دس افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور کئی دیہات تباہ ہوگئے ہیں۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ سے متاثرہ ہونے والوں علاقوں میں جزیرہ قشم اور ساحلی شہر بندر عباس ہیں۔جزیرہ قشم کی آبادی ایک لاکھ بیس ہزار ہے۔ جزیرہ قشم کے گورنر کے مطابق کہ قریبی دیہات کے چھ ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔گورنر حیدر علیشبندی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ گبردین، تونبان، تورین، اور خالدین کے گاؤں بری طرح متاثر ہوئے۔ زلزلہ جو مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر تریپن منٹ (جی ایم ٹی 1023) پر آیا، قریبی خلیجی ملکوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ ایران میں 2003 آنے والے زلزلے سے جس کی شدت ریکٹر سکیل چھ اعشاریہ سات تھی، قدیمی شہر بام میں چھبیس ہزار لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر بندر عباس سے | اسی بارے میں ایران میں زلزلہ، سینکڑوں ہلاک22 February, 2005 | آس پاس ایران میں زلزلہ،80 افراد ہلاک28 May, 2004 | آس پاس اجتماعی قبریں: پانچ ہزار کی تدفین28 December, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||