ایران میں زلزلہ،80 افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے مرکزی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں اسی افراد کے مرنے کی اطلاح ہے۔ زلزلہ صوبہ کرمان میں بام شہر کے شمال مغربی زرمند میں جس میں کئی دیہات کر تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان جھٹکوں کے نتیجہ میں اسی افراد ہلاک اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی مکانات کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ عشاریہ چار بتائی گئی ہے۔ زرمند شہر کے گورنر کے مطابق اسی افراد ہلاک ہو گئے اور کئی دیہات تباہ ہوئے ہیں۔ ایک سال پہلے ایران کے جنوبی شہر بام میں شدید زلزلے میں چھبیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||