ایران میں زلزلہ، سینکڑوں ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے مرکزی صوبے کرمان کے علاقے زرند میں زلزلے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ اس زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم صوبے کرمان کے گورنر کے ایک ترجمان کے مطابق پانچ سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابھی تک دو سو کے قریب لاشوں کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ یہ زلزلہ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ عشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ایران کے تاریخی شہر بام سے دو سو کلو شمال مغرب میں آیا ہے۔ سن دو ہزار تین میں ایران کے جنوبی شہر بام میں شدید زلزلے میں چھبیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ علاقے میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اس زلزلے میں ایک سو ستر افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ زرند کے گورنر کا کہا ہے کہ شہر کے اردگرد واقع چھ دیہات میں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ اس علاقے میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے امدادی کام میں بھی مشکلات کا سامنا پیش آ رہا ہے۔ کرمان صوبے میں شہر اور بڑے قصبے اس زلزلے کی تباہ کاری سے بچ گئے ہیں لیکن بہت سے دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||