انڈونیشیا کے ساحل پر زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے ساحل پر چھ اعشاریہ پانچ کی شدت کا زلزلے آیا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں تباہی یا کسی کے ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی خدشہ نہیں ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ زلزلہ انڈونیشیا کے جزیرے سوماٹرہ سے دو سو پچپن کلومیٹر دور پر سمندر کی سطح سے تیس کلومیٹر نیچے آیا لیکن فوری طور پر کسی سونامی کی وارننگ نہیں جاری کی گئی ہے۔ اس علاقے میں دسمبر دو ہزار چار میں آنے والے ایک زلزلے سے پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں سے تیرہ ممالک میں کم سے کم دو لاکھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ لاکھوں ہلاکتیں صرف انڈونیشیا میں ہوئی تھیں۔ آج کے زلزلے کے ایک گھنٹے بعد جکارتہ کے میٹریولوجی اینڈ جیوفزکس ایجنسی میں ایک اہلکار نے بتایا کہ سونامی کی کوئی رپورٹیں نہیں ملی ہیں۔ سوماٹرہ کے دارالحکومت میڈان میں ایک صحافی نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ زلزلہ ’مختصر وقفے‘ کے لیے محسوس کیا گیا۔ انڈونیشیا زمین کے براعظمی پلیٹوں کے اس ملاپ پر واقع ہے جہاں زلزلے کے امکانات برقرار رہنے کی وجہ سے اسے ’آتشی دائرہ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گزشتے ہفتے ہی انڈونیشیا کی حکومت نے سونامی وارننگ کے ایک نظام کا افتتاح کیا ہے۔ | اسی بارے میں سونامی: مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ20 January, 2005 | آس پاس سونامی سے عورتیں زیادہ متاثر26 March, 2005 | آس پاس سونامی امداد، صرف امیروں کیلیے25 June, 2005 | آس پاس سونامی:امدادی جہاز یرغمال30 June, 2005 | آس پاس سونامی کو چھ ماہ مکمل ہوگئے26 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||