افغانستان زلزلہ، پانچ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی حصے میں آنے والے زلزلے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ زلزلہ پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع صوبہ زابل میں آیا اور اس سے متعدد مکنات تباہ ہوگئے۔ افغان وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ متاثرہ پہاڑی علاقے میں فوج کی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان احمد ظہیر مراد نے بتایا ہے کہ ’حکام کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے صبح آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے سے پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ چھ افراد زخمی ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹیم کو نقصان کا جائزہ لینے کے لیے علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ افغانستان میں زلزلہ پیمائی کا کوئی مرکز نہیں ہے اور اس وجہ سے زلزلے کے بارے میں مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ یاد رہے کہ آٹھ اکتوبر کو پاکستان اور کشمیر میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کیے گیے تھے اور اس سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||