افغانستان میں وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند میں مذاحمتکاروں نے اٹھارہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے ایک سنیئر اہلکار اور علاقے میں پولیس کے نائب سربراہ امان اللہ خان بھی شامل تھے۔ وزارت داخلہ کےترجمان نے کا کہنا ہے کہ مذاحمتکاروں نے ان پولیس والوں پر پیر کے روز ایک پہاڑی سڑک پر حملہ کیا تھا۔ اس قافلے میں تقریباً ڈیڑھ سو پولیس والے شامل تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک لڑائی جاری رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق طالبان سے تھا۔ حملہ آوروں میں ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ |