’امریکی غلطی‘: چار افغان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں کی فائرنگ سے چار افغان پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کےترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی ان پولیس والوں کو شدت پسند سمجھے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ان کے فوجیوں نے ہلمند میں دشمنوں سے جھڑپ کے دوران ایک گاڑی کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا جس پانچ مسلح افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ جیپ میں سوار افغان اہلکار وردی میں نہیں تھے جس کی وجہ سے امریکی فوجیوں نے فائرنگ کر دی۔ اس سے قبل طالبان نے ایک امریکی اور افغان فوجی قافلے پر حملہ کر دیا تھا جس میں دو افغان اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||