فرینڈلی فائر میں غلطی کا تعین | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ عراقی جنگ میں پیش آنے والے فرینڈلی فائر کے بدترین واقعہ کی وجہ امریکی میرین ایئر کنٹرولر کی غلطی تھی۔ پینٹاگون کی طرف سے شائع کردہ نئی رپورٹ کے مطابق ناصریہ کے گرد ہونے والی جنگ کے دوران شروع ہونے والی فرینڈلی فائر میں تقریباً دس امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ یہ واقعہ گزشتہ برس عراق میں جنگ کے آغاز کے چار روز بعد تئیس مارچ کو پیش آیا تھا۔ امریکی میرین کے ایئر کنٹرولر کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے اور ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن ہو سکتا ہے البتہ اس معاملے کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ واقعہ ناصریہ کے گرد جاری جنگ کے دوران اس وقت پیش آیا تھا جب امریکی میرین ایئر کنٹرولر نے یہ جانے بغیر کہ علاقے میں درجنوں امریکی فوجی بھی موجود ہیں، عراقی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی مدد طلب کی تھی۔ اس لڑائی میں اٹھارہ میرین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے ان فوجیوں میں سے آٹھ فوجی یقینی طور پر دشمن کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم رپورٹ میں اس فرینڈلی فائرنگ کے دوران امریکی طیاروں کے پائلٹوں کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||