BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 September, 2003, 11:49 GMT 15:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی ہلاکتوں پر افسوس ہے: امریکہ
امریکی فوجی
عراق میں امریکی فوج بدستور سرگرم

عراقی ذرائع کے مطابق جمعہ کو فالوجہ میں امریکی فوج کی فائرنگ کے باعث دس عراقی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر امریکہ نے ’گہرے رنج‘ کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثناء امریکی فوج کے ترجمان نےاس واقعہ کے دوران آٹھ عراقی سپاہیوں اور اردن کے ایک باشندے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گشت کرنے والے امریکی سپاہیوں کو پہلے ایک ٹرک سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اتحادی فوجیوں نے جوابی کارروائی کی اور جھڑپ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکار کار میں سوار مسلح ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے۔ جب وہ امریکی فوج کی طرف سے لگائے ہوئے ایک ناکے کے پاس سے گزرے تو فوج نے ان پر فائرنگ کر دی۔

معذول عراقی صدر صدام حسین کے حامیوں کا مضبوط گڑھ تصور کیے جانے والے شہر فالوجہ میں دو روز کے اندر فرینڈلی فائر کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

فائرنگ سے اسپتال کی دیوار کو نقصان پہنچا

اطلاعات کے مطابق ناکہ کے قریب واقع اسپتال کی نگرانی کرنے والے اردن کے فوجیوں نے بھی امریکی فوجیوں کے ہمراہ فائرنگ کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں عراقی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

عراقی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی ایک نمبر پلیٹ کے بغیر سفید رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار کا پیچھا کر رہی تھی جب اس پر فائرنگ کی گئی۔

امریکی فوج نے دونوں گاڑیوں جو نشانہ بنایا اور عینی شاہدین کے مطابق دونوں میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

عربی ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ کے مطابق امریکی فوجی چوکی کے قریب واقع اردن ریڈ کراس کے ہسپتال کو بھی امریکی فائرنگ سے نقصان پہنچا۔

امریکی فوج کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر عام ہونے کے کچھ ہی دیر بعد مشتعل عراقیوں کی ایک بڑی تعداد فالوجہ میں پولیس کے صدر دفتر کے سامنے جمع ہوگئی۔

امریکی فوج نے فائرنگ کے اس واقعہ پر ابھی تک کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا اور کہا ہے کہ اس بارے میں سامنے آنے والی اطلاعات کی تحقیق کر رہی ہے۔

اگر اس بات کی تصدیق ہو گئی تو یہ گزشتہ دو روز میں فرینڈلی فائر کا دوسرا واقعہ ہو گا۔

اس سے پہلے بدھ کے روز امریکی فوج کے ایک قافلے پر حملے کے بعد ایک عراق پولیس اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد