افغانستان: جیل پر طالبان کا حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مشرقی شہر خوست کے نزدیک طالبان شدت پسندوں نے ایک جیل اور پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ کر دیا۔ افغان حکام کے مطابق اس حملے میں ایک قیدی مارا گیا۔ یہ حملہ ہفتے کو علی الصبح ہوا اور اس میں ایک پولیس والا زخمی بھی ہوا۔ حملے کے دوران خودکار ہتھیاروں اور راکٹ سے چلنے والے بم بھی استعمال کیے گئے۔ پولیس کےصوبائی سربراہ محمد ایوب نے بی بی سی کو بتایا کہ کچھ حملہ آور اردو اور عربی بول رہے تھے اور وہ جیل میں قائم اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کے بعد پاکستان کی جانب فرار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم باوجود تلاش کے انہیں ڈھونڈ نہیں سکے‘۔ صوبائی ڈپٹی انٹیلیجنس ڈائریکٹر نقیب اللہ عصماتی نے بتایا کہ مواصلات کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے حملے کے دوران مدد طلب نہیں کی جا سکی۔ افغانستان شدت پسندوں کے حوالے سے پاکستان پر ناقص سرحدی حفاظت کا الزام لگاتا رہا ہے جس سے پاکستان انکار کرتا آیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||