طالبان کےاہم کمانڈر کی گرفتاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی فوج نےطالبان کے ایک اہم کمانڈر کو جنوب مشرقی صوبے غزنی سے گرفتار کیا ہے۔ امریکی فوج کےایک ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والےقاری بابا ہیں جو طالبان کے دور میں اس صوبے کےگورنر بھی رہ چکےہیں۔ انہیں سنیچر کوضلع اندر میں واقع ان کے گھر سے ایک چھاپہ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس چھاپے میں امریکی اور افغان فوجوں نےحصہ لیا۔ امریکی فوج نے قاری بابا پر امریکی اور افغان فوجی دستوں پرحملے کا الزام عائد کیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نےقاری بابا کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔ اس سے قبل طالبان مزاحمت کاروں نےصوبہ زابل کےضلع میزان میں ایک عورت کو امریکی اتحادی فوجوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں ہلاک کردیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||