BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 October, 2004, 20:41 GMT 01:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان کی حمایت: خوف یا پسند

طالبان
طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہیں دیہی علاقے پر کنٹرول حاصل ہے
ہماری گاڑی کابل قندھار شاہراہ سے اتر کر ایک کچی سڑک پر کوئی بیس منٹ چلی ہوگی کہ راستے میں دو مسلح افراد کو منتظر پایا۔

یہ دونوں کلاشنکوف، راکٹوں اور دستی بموں سے مسلح تھے اور ان کے پاس واکی ٹاکی سیٹ تھے اور وہ مسلسل کسی سے رابطے میں تھے۔

ان میں سے ایک ہمارے ساتھ کار میں سوار ہوگیا جبکہ دوسرا ہمارے آگے موٹر سائکل پر سوار ہمیں راستہ دکھاتا رہا۔

پہاڑ کے دامن میں پہنچنے سے پہلے ہمارا گزر تین چار گاؤں سے ہوا۔ یہاں بھی راستے میں پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نظر آئے اور کار روک کر یقین کیا کہ ہم ’سرکاری‘ لوگ نہیں۔

یہ لوگ ہمیں سُرغر میں واقع کسی ٹھکانے پر لے جانا چاہتے تھے۔ لیکن چونکہ شام ڈھل چکی تھی اس لیے وہ لوگ ہمیں ایک میدان میں ملے۔

بالآخر ہماری ملاقات کھلے میدان میں آٹھ دس مسلح افراد سے ہوئی۔ ان میں سے چار نے اپنا تعارف ملا معصوم، ملا بشیر، ملا نذیر اور عثمان کے ناموں سے کروایا۔

یہ مغرب کا وقت تھا۔ ابھی گفتگو کا آغاز ہوا تھا کہ انہوں نے مغرب کی نماز کے لیے اپنی چادریں بچھائیں اور اسلحہ رکھ نماز پڑھنے لگے۔

نماز کے بعد بات شروع ہوئی۔ اس میں انہوں نے کوئی نئی بات نہیں کہی۔ کرزئی حکومت کو امریکہ کا پٹھو کہا اور آخری امریکی کے افغانستان چھوڑنے تک جنگ جاری رکھنے کی بات کی۔

جس اعتماد سے وہ لوگ اس علاقے میں گھومتے پھرتے نظر آئے اس سے یہ تاثر ضرور ابھرتا ہے کہ مقامی آبادی خوف یا پسند کی وجہ سے ان کے ساتھ ہے۔

اگلے روز کابل آتے ہوئے میں نے ٹیکسی ڈرائیور سے علاقے میں طالبان کے اثر رسوخ کے بارے میں پوچھا تو اس کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ طالبان کی اس لیے حمایت کرتے ہیں کہ وہ مقامی جنگجوؤں سے جنہیں وہ ٹوپک سالار کہہ رہا تھا عاجز آئے ہوئے ہیں۔ اور طالبان کی موجودگی انہیں تحفظ کا احساس دلاتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ باہر سے آئے ہوئے لوگ نہیں ہیں۔

اس سے پہلے زابل کے ایک اور باشندے نےکہا تھا کہ زیادہ تر لوگ خوف کی وجہ سے طالبان کی مخبری نہیں کرتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد