طالبان دعوے پر قائم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ بگرام جیل سے فرار ہونے والے چار عرب ان کے پاس ہیں۔ طالبان نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے چاروں عربوں کو پناہ دینے کی خبر شہرت کے لیے گھڑی ہے۔ جنوبی افغانستان میں ایک طالبان کمانڈر ملا محمود نے کہا کہ فرار ہونے والے عرب قیدی ابھی آرام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بگرام جیل کے تجربات کی وجہ سے چاروں اضطراب کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاروں کو فرار کے دوران زخم بھی آئے جو بھر رہے ہیں۔ ملا محمود نے کہا کہ ایک مفرور ابو ناصر خوست میں ان کے کمانڈر رہے ہیں اور انہوں نے ’مجاہدین‘ کو پہچان لیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہوش میں آرہے ہیں۔ ملا محمود نے کہا کہ چاروں مفرور زیادہ تر دودھ اور دہی پر گزارا کر رہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||