افغانستان: اہلکاروں کی لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ ہلمند صوبے میں طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دس پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ہلمند میں ایک سرکاری افسر حاجی محی الدین نے اتوار کو صوبے کے دارالحکومت لشکرگاہ سے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو روز میں ہلاک ہونے اہلکاروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہلکار سرحد پر تعینات تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو دشُو کے قریب طالبان نے حملہ کر کے کئی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا یا حراست میں لے لیا تھا۔ اس سے قبل طالبان نے سنیچر کی رات کو چھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔طالبان نے جمعہ کو بھی دشّو میں سات اہلکار ہلاک کر دیئے تھے۔ دشُو کے ضلعی ناظم محمد رحیم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ طالبان نے ان کے تیرہ اہلکار پکڑ لیے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||