 |  مولوی عبدالغفار گوانتانامو میں قید رہ چکے تھے۔ |
افغانستان میں حکام نے دعوی کیا ہے کہ صوبے ارذگان میں طالبان کے ایک سرکردہ رہنما کو ان کے دو ساتھیوں کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ارذگان کے گورنر جان محمد خان نے کہا ہے کہ طالبان رہمنا مولوی عبدالغفار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ گورنر جان محمد نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق مولوی عبدالغفار اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے تخریبی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مولوی عبد الغفار کچھ عرصہ قبل خیلج گوانتانامو میں قائم امریکی فوج کے کیمپ ایکسرے سے رہائی پانے کے بعد افغانستان واپس پہنچے تھے۔ |