پوست کی کاشت، تشویشناک اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزارتِ خارجہ نے کانگریس کی ایک کمیٹی کو بتایاافغانستان میں پوست کی کاشت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خارجہ کے انسداد منشیات کے شعبہ کے ایک اہلکار رابرٹ چارلس نے کانگریس کی کمیٹی کو بتایا کہ اس سال افغانستان میں ایک لاکھ ایکڑ پر پوست کی کاشت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بیس سے چالیس فیصد تک کا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعداد شمار اقوام متحدہ اور سی آئی اے کی ایک مشترکہ رپورٹ سے لیے گئے ہیں اور یہ رپورٹ کچھ دنوں میں شائع کر دی جائے گی۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پوست کی کاشت اور منشیات کی اسمگلنگ افغانستان میں جمہوریت کے استحکام اور سکیورٹی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں پوست کی کاشت میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہواہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||