BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 September, 2004, 14:38 GMT 19:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان:امریکیوں، افغانوں کو سزائیں
امریکی ملزم
ملزمان کو گزشتہ جولائی میں گرفتار کیا گیا
اسامہ بن لادن کو پکڑنے پر رکھے گئے انعام کو حاصل کرنے کے لیے افغانستان جانے والے اور پھر اپنے طور پر نجی جیل میں افغانوں کو رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے تین امریکیوں کو دس سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

جوناتھن ایڈیما اور اس کے ساتھی برینٹ بینٹ کو دس دس سال قید اور ان کے ایک اور ساتھی ایڈورڈ کارابالو کو آٹھ سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

ملزم ایڈیما نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ وہ انعام حاصل کرنے کے لیے آئے تھے اور ان کی اس مہم کو افغان و امریکی حکام اور ایف بی آئی کی سرپرستی حاصل تھی۔

امریکیوں کے ساتھ کام کرنے والے چار افغانوں کو بھی ایک سے پانچ سال تک جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

ان ملزمان کو گزشتہ جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا اور سزا سنانے والے جج کا کہنا ہے کہ سزایافتہ افراد اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

ملزمان نے افغانوں کو اغوا کرنے یا انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی تردید کی اور ان کے وکیل نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جانا چاہیے اور یہ بھی کہ افغانستان کا نظامِ انصاف ملزمان پر مقدمہ چلانے کے لیے مناسب نہیں ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو نارتھ کا کہنا ہے کہ یہ سزائیں ایک سنسنی خیز مقدمے کا سنسنی خیز اختتام ہیں۔

ایڈیما نے یہ موقف بھی اختیار کیا کہ اسے پاسپورٹ ایک امریکی سرکاری ادارے نے دیا اور وہ اسامہ بن لادن کا ایک ٹھکانہ تلاش کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

امریکی فوج اس بات کی تردید کرتی رہی ہے کہ جوناتھن ایڈیما فوج یا کسی سرکاری اہلکار کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اس شخص کا مکمل ٹریک ریکارڈ نہیں ہے‘۔

دوسری جانب جوناتھن کے ایڈیما کا کہنا ہے کہ ان کی کارروائیاں امریکی وزیر دفاع کے علم میں بھی تھیں تاہم بعد میں امریکی حکومت نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا۔
ان کا دعوٰی تھا کہ مئی میں انہوں نے جس شخص کو حکام کے حوالے کیا تھا وہ طالبان کا انٹیلی جنس چیف تھا۔ تاہم امریکی حکام نے ایک ماہ بعد افغان شخص کو یہ کہہ کر چھوڑ دیا تھا کہ اس شخص کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد