طالبان کے ہاتھوں چھ افراد کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف واقعات میں چھ افراد کو اغواء کے بعد قتل کر دیا ہے۔ قتل کیے جانے والے افراد میں قندھار سےانتخابات میں حصہ لینے والےایک امیدوار خان محمد، برطانوی ٹھیکیدار اور ایک سینئرافسر شامل ہیں۔ ترجمان عبد الطیف حکیمی کا کہنا ہے کہ طالبان شوریٰ یا کونسل کے حکم پر پانچ افراد کو قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹھکیدار کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ ایک جاسوس ہے لہذا اسے قتل کر دیا گیا۔ دیگر ذرائع سے ان افراد کے قتل کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن برطانوی وزیر خارجہ کم ہوویلز کا کہنا ہے کہ مغربی افغانستان کے علاقے سے ایک سفید فام کی لاش ملی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈیوڈ اڈیسن نامی برطانوی ٹھیکیدار کی ہے جسے بدھ کو اغواء کیا گیا تھا۔ دریں اثناء افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی افغانستان سے دو لاپتہ جاپانی اساتذہ کی لاشیں ملی ہیں۔ جہنیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||