رفعت اللہ اورکزئی پشاور |  |
 |  امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں پاکستان پر الزامات لگائے۔ |
افغان حکومت کے ایک اعلی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کو قتل کرنے کے الزام میں پکڑے جانے والے تین پاکستانی باشندوں کو طالبان نے بھیجا تھا۔ افغان حکومت کے اعلی افسر جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط بتایا کہ گرفتار ہونے والے تین پاکستانی در اصل کابل جلال آباد روڈ پر حملے کے لیے بھیجے گئے تھے لیکن جب ان کو پتہ چلا کہ امریکی سفیر کسی روڈ کا افتتاح کرنے والے ہیں ، تو انہوں نے سفیر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ افغان حکومت کے افسر نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے تین پاکستانیوں کو اتوار کے روز ضلع کاراگئی کے گاؤں مینڈرور سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف رائفلیں اور ایک راکٹ لانچر برآمد ہوا۔ افغان حکومت کے اہلکار نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا ہے کہ ان کو طالبان کمانڈر ملا وزیر نے افغانستان میں کارروائیوں کے بھیجا تھا۔انہوں نے حکام کویہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے خوست کے علاقے میں کئی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ پکڑے جانے والے پاکستانی عبد الحلیم اور سریر خان کا تعلق پشاور کے علاقے بشیر آباد سے ہے جبکہ زاہد سعید کا تعلق صوبہ سرحد کے ضلعے صوابی سے ہے۔ |