ہلمند: نو افغان پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایک چھاپے کے دوران طالبان شدت پسندوں نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک یونٹ کمانڈر سمیت نو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے ہلمند میں مارے گئے اس چھاپے میں چار طالبان بھی ہلاک ہو گئے۔ تاہم طالبان کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کا کوئی بھی ساتھی اس جھڑپ میں ہلاک نہیں ہوا ہے۔ افغان وزارتِ داخلہ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ چھاپہ گرفتار شدہ طالبان سے دورانِ تفتیش حاصل ہونے والی معلومات پر مارا گیا۔ ان معلومات سے پتہ چلا تھا کہ مذکورہ علاقے میں بڑی تعداد میں طالبان موجود ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل مشرقی افغانستان میں کئی ہزار افغانیوں نے شدت پسند طالبان کی کارروائیوں کی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ احتجاج میں شریک لوگوں میں کچھ نے مختلف نعروں پر مشتمل بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر القاعدہ اور طالبان کی موت کا نعرہ لکھا ہوا تھا۔ اس سال اب تک طالبان پر افغانستان میں بارہ سو افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||