BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 October, 2005, 17:18 GMT 22:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلاکتوں پرطالبان کی مذمت
طالبان مخالف مظاہرہ
کئی ہزار افغانیوں نے شدت پسند طالبان کی کارروائیوں کی کے خلاف مظاہرہ کیا
مشرقی افغانستان میں کئی ہزار افغانیوں نے شدت پسند طالبان کی کارروائیوں کی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔

اس احتجاج کا شعلہ مشتبہ طالبان کے ہاتھوں گزشتہ جمعہ کو خوست میں ایک ممتاز عالم دین کی ہلاکت کے بعد بھڑکا ہے۔

ملا محمد خان اس وقت ہلاک ہوئے جب اس مسجد میں جمعہ کی نماز کے وقت بم کا دھماکہ ہوا تھا جس میں وہ نماز پڑھاتے تھے۔

اس کے بعد سے دوسرے دو صوبوں میں بھی دو علماء کو قتل کیا گیا۔

اس کے باوجود کہا جاتا ہے کہ مظاہرے میں لوگوں کی شرکت منتظمین کو توقعات کے بر خلاف بہت کم تھی۔

مقامی حکومتی دفتر کے منتظمین اس مظاہرے میں پچاس ہزار لوگوں کی شرکت کی توقع کر رہے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ حکومت کی جانب سے منظم کیے جانے والے اس مظاہرے میں چار سے پانچ ہزار لوگ شریک ہوئے۔

وسطی خوست میں مارچ کرتے ہوئے ان مظاہریں نے ’دہشت گردی کی موت‘ کے نعرے لگائے۔

مظاہرین کے اس اجتماع میں قبائلی رہنما اور سکولوں کے بچے بھی شامل تھے۔

احتجاج میں شریک لوگوں میں کچھ نے مختلف نعروں پر مشتمل بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر القاعدہ اور طالبان کی موت کا نعرہ لکھا ہوا تھا۔

اس سال اب تک طالبان پر افغانستان میں بارہ سو سب افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد