افغانستان: دھماکہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک میں پاک افغان سرحد پر قائم دوستی گیٹ کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور سات کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ افغانستان کے سرحدی امور کے انچارج کمانڈر رازق نے ٹیلیفون پر بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد افغانستان کے ٹرانسپورٹ کے دفتر کے قریب پڑے پانی کے گھڑوں کے قریب رکھ دیا تھا جس کے پھٹنے سے ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان سے ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اس دھماکے میں تین افراد ہلاک اور درجن سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ زخمیوں کو سپین بولدک قندھار اور پاکستان کے سرحدی شہر چمن لایا گیا ہے۔ پاک افغان سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||