BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 December, 2005, 00:32 GMT 05:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگامی کیش فنڈ کی منظوری
آفت زدہ لوگ
زلزلے کے بعد بین الاقوامی امداد کے آنے میں کافی دیر ہوئی تھی
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اسمبلی نے پانچ سو ملین ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی منظوری دی ہے تاکہ آفت زدہ علاقوں کی فوری مدد کی جا سکے۔

جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے اقوامِ متحدہ کو فنڈز کے لیے اپیلیں کرنا پڑتی ہیں۔ ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے ہنگامی اپیلوں کی ضرورت میں کمی آ جائے گی۔

یہ فنڈ جنوری میں لانچ کیا جائے گا اور مارچ تک یہ کام کرنا شروع کر دے گا۔

نامہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس فنڈ کو زبردست سیاسی حمایت حاصل ہے لیکن کچھ خیراتی اداروں کا خیال ہے کہ اس سے لوگ انہیں نظر انداز کر سکتے ہیں۔

اس فنڈ کی ضرورت پاکستان میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے کی جانے والی فنڈز کی اپیلوں کے کم ردِعمل پر ادارے کی تشویش کے بعد پیش آئی۔

ابھی تک زلزلہ زدگان کے لیے کی جانے والی اپیل کا آدھے سے بھی کم ملا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے اہلکار اس فنڈ کو یک جہتی کا شو کہہ رہے ہیں۔

اس فنڈ سے نہ صرف آفت زدہ علاقوں میں فوری امداد پہنچائی جائے گی بلکہ شمالی یوگنڈ اور ڈی آر کونگو جیسی جگہوں کو درپیش انسانی مسائل کے حل کے لیے بھی فنڈز سے پیسے نکالے جائیں گے۔ یہ وہ مسائل ہیں جن کے متعلق امدادی ممالک امداد دینے میں ہچکچاتے ہیں۔

66بحالی اور تعمیرِنو
بش سینیئر پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے سفیر
اسی بارے میں
’امداد میں کمی آرہی ہے‘
13 December, 2005 | پاکستان
امداد کے لیے، سب سے بڑی اپیل
01 December, 2005 | پاکستان
’رقم پہنچنے میں وقت لگے گا‘
27 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد